کاروار، 20؍دسمبر (ایس او نیوز)ایک موٹر بائک سوار کی غفلت اورتیز رفتاری کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے تعمیری کام میں لگے ہوئے ایک مزدور کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ خودبائک سوار شدید زخمی ہوگیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ سڑک حادثہ کاروار کے ماجالی میں پیش آیا جہاں پرجول شیوانند نائک (23سال)کی بائک تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکرسڑک پر کام کررہے پرکاش نامی مزدور ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ تصادم کے نتیجے میں پرجول خود اچھل کر سڑک پر گرپڑا جس کے نتیجے میں اس کےسر میں سخت چوٹ آئی اوروہ بےہوش ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے کاروار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں داخل کیاگیا ہے۔